دال مسالہ

اجزاء:چنے کی دال ایک پاؤ، ہلدی آدھا کھانے کا چمچہ، نمک حسب ضرورت، لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، ادرک ایک چمچہ، ہری مرچ چار یا پانچ عدد، ٹماٹر دو عدد، ثابت گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچہ زیرا ایک چائے کا چمچہ، سرکہ آدھا چائے کا چمچہ، لہسن آٹھ جوے، ہرادھنیا، پانی تین پیالی اور تیل حسب ضرورت۔
ترکیب : ایک دیگچی میں تین کپ پانی اُبال لیں، جب پانی اُبل جائے تو اس میں سارے مسالے ( سوائے لہسن اور ہرا دھنیا کے ) اب اس میں دونوں دالیں شامل کردیں، جب دال گل جائے تو آنچ ہلکی کردیں، اب فرائی پین میں تیل گرم کرکے اس میں کٹا ہوا لہسن ڈال کر تلیں، جب لہسن لال ہونے لگے تو گرم گرم دال میں ڈال کر اوپر سے ہر ادھنیا چھڑک کرپانچ منٹ کے لئے ڈھک دیں اور بعد میں کسی ڈش میں نکال کر سادے اُبلے ہوئے چاول کے ساتھ پیش کریں۔