قاہرہ ، 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر عبدالفتح السیسی نے مصری شہریوں کو جلد از جلد لیبیا سے واپس بلانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ اعلان دولت اسلامی عراق و شام (داعش) کی جانب سے 21 قبطی مصریوں کے اغوا کے بعد کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بار پھر مصری شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ لیبیا کا سفر نہ کریں۔