داعش کے خلاف لڑائی ‘ اسلام کو بچانے ضروری : ملکہ رانیہ

ابوظہبی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اردن کی ملکہ رانیہ نے آج کہا کہ داعش کے خلاف امریکی حملوں کی حمایت کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی وجہ سے مشرق وسطی اور اسلام کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے یہاں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خاموشی داعش کیلئے تحفہ ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف اتحاد کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔