داعش کے جنگجوؤں کا عراق میں زائد از دس لاکھ ٹن گندم پر قبضہ

بغداد ،19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد گروہ ’داعش‘ نے دس لاکھ ٹن سے زیادہ گندم اور جَو اپنے قبضے میں کر لیے، جو ملک کے شمال کے صوبہ نینوا کے گوداموں میں محفوظ تھی۔انہوں نے یہ اجناس شام بھجوا دی ہیں۔ اس بارے میں عراق کے وزیر برائے زراعت نے بتایا ہے۔ جس عرصے میں جنگجووں نے اجناس پر قبضہ کرکے انہیں منتقل کیا، وہ مدت نہیں بتائی گئی۔ اگست میں مقامی حکام نے بتایا تھا کہ داعش کے جنگجووں نے صوبہ نینوا اور الانبار میں چالیس سے پچاس ہزار ٹن گیہوں پر قبضہ کر لیا تھا۔