داعش کیخلاف مہم، خلیج میں فرانسیسی طیارہ بردار جہاز تعینات

منامہ۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ عراق میں جہادی گروپ اسلامی اسٹیٹ (داعش) کے خلاف امریکہ کے زیرقیادت مہم کے ایک حصہ کے طور پر خلیج میں ایک طیارہ بردار جہاز تعینات کردیا۔ فرانسیسی وزیر دفاع جین ایویس لی ڈرائن کے اسٹاف کے ایک رکن نے کہا کہ (طیارہ بردار جہاز) چارلس ڈی گوئیل آج صبح (عراق میں) کارروائیوں کے لئے شامل کیا گیا ہے۔ اس طیارہ بردار جہاز سے پہلا لڑاکا جیٹ رافالے بحرین کے ساحل سے عراق کی سمت 200 کیلومیٹر تک پرواز کی۔ داعش کے خلاف حملوں کے لئے عراق پہونچنے کیلئے متحدہ عرب امارات میں متعین طیاروں کے مقابلے بحرین کے اس مقام سے طیاروں کی پرواز سے تقریباً آدھا وقت بج سکتا ہے۔ داعش کے خلاف امریکی مہم کی تائید میں فرانس نے گزشتہ سال ستمبر میں آپریشن شائمل کا آغاز کیا تھا۔ فرانس کے 9 رافائل اور چھ میراج لڑکا طیارہ اردن اور متحدہ عرب امارات کے فوجی اڈوں پر تعینات ہیں جو عراق میں داعش کے خلاف جاری فضائی حملوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ طیارہ بردار جہاز دونوں ملکوں کے آبی حدود کی نگرانی اور لڑاکا طیاروں میں ایندھن بھرنے کا کام بھی انجام دے رہے ہیں۔