داعش کو شکست دے کر رہیں گے :پنٹگان سربراہ

کیمپ عارف جان 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام )پنٹگان کے نئے سربراہ ایشٹن کارٹر نے داعش کو شکست فاش دینے پر عزم کا اظہار کیا ۔ انہو ںنے آج سرکردہ جنرلس اور سفارتکاروں کو کویت طلب کیا تا کہ جہادیوں کے خلاف جاری جنگی کوششوں کا جائزہ لیا جاسکے ۔ اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے اندرون چند یوم کارٹر نے دو درجن سے زائد سینئر فوجی عہدیداروں ‘سفاتکاروں اور انٹلی جنس عہدیداروں کا امریکی فوجی اڈے واقع کیمپ عارف جان پر اجلاس طلب کیا ہے ۔ اس سے پہلے انہوں نے امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کویت اور دیگر مقامات سے داعش کے خلاف موثر کارروائی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم داعش کو شکست فاش دیں گے اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ۔