کابل ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈا ٹ کام) افغان فوج کے ہاتھوں ایک عسکریت پسند کمانڈر جو دولت اسلامیہ کااتحادی تھا، ہلاک کردیا گیا۔ وزارت دفاع کے بموجب سابق طالبان کمانڈر خادم واحدی جس نے اپنی وفاداری دولت اسلامیہ سے وابستہ کردی تھی۔ افغانستان میں فوج کے ایک حملہ میں ہلاک کردیا گیا۔