بغداد۔31 اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) اسلامک اسٹیٹ گروپ نے چار عراقی شیعہ جنگجوؤں کو زنجیروں میں جکڑ کر زندہ نذر آتش کردیا ۔ تنظیم کے ویڈیو میں سفاکانہ قتل کا یہ واقعہ دکھایا گیا ہے ۔ مہلوکین کی ان جنگجوؤں کی حیثیت سے شناخت کی گئی جو جنوبی عراق میں موافق حکومت متحرک فورس کا حصہ ہیں ۔ ان کے ہاتھ پیر کو زنجیروں سے جکڑ دیا گیا تھا اور پھر زندہ جلادیا گیا ۔ داعش نے دعویٰ کیا کہ موافق حکومت فورسیس نے ان کے چار آدمیوں کو زندہ جلادیا تھا اور یہ اسی کا انتقام ہے ۔ ایک ماسک پہنے شخص نے کہاکہ اب وقت آچکا ہے ۔ آج سے اگر وہ ہم پر حملہ کریں گے تو ہم اُن پر حملہ کریں گے ۔ اور وہ ہمیں سزا دیں گے تو ہم بھی انھیں سزا دیں گے ۔ اس ویڈیو کی تاریخ نہیں بتائی گئی اور یہ بھی واضح نہیں کے ان چاروں کو کب زندہ جلایا گیا ۔ اس میں ایک کلپ بھی ہے جس میں ایک سنی شخص کو زندہ نذر آتش کیا جارہا ہے اور موافق حکومت فورسیس اس کا نظارہ کررہی ہیں ۔ ایک اور کلپ میں مشہور شیعہ جنگجو ابو عزرائیل کو تلوارسے جلی ہوئی نعش کے ٹکڑے کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔