بیروت ۔ 2 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے امریکی صحافی اسٹیون سوٹلوف کا سرقلم کردیا۔ ٹائم اینڈ فارن پالیسی میگزین کے فری لانس جرنلسٹ سوٹلوف کا سرقلم کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر ویڈیو دکھائی گئی۔ انہیں آخری مرتبہ اگست 2013 ء میں ملک شام میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ ماہ وہ آن لائین جاری کردہ ویڈیو میں نظر آئے۔ اس ویڈیو میں داعش کو امریکی صحافی جیمس فولے کا سرقلم کرتے دکھایا گیا تھا۔ سوٹلوف اس ویڈیو میں نارنجی رنگ کا نائیٹ سوٹ پہنے ہوئے ہیں اور داعش انہیں خبردار کر رہے ہیں کہ عراق میں امریکی فضائی حملوں کا سلسلہ تھمنے تک اسی طرح ہلاکتیں جاری رہیں گی۔ اس ویڈیو کا عنوان ’’امریکہ کو دوسرا پیام‘‘ رکھا گیا ہے۔ وہ اس میں بھی نارنجی رنگ کا سوٹ پہنے ہوئے تھے۔