داعش مخالف کارروائی کے آغاز کا سعودی عرب مشورہ

ریاض 6 مارچ( سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ داعش کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز کردیںکیونکہ داعش کے جنگجوئوں خاتمے کیلیے سخت کارروائی لازمی ہے جس کے لیے صرف فضائی حملے کافی نہیںجبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کو بے دخل کرنے کے لیے فوجی دبائو ضروری ہے لیکن ہماری پہلی ترجیح داعش کی شکست ہے،جس کے لیے فوج کی ضرورت پڑسکتی ہے۔دوسری جانب فرانس کے صدر فرانسکواولاند کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشارلااسد اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں قابل اعتماد ساتھی نہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ داعش کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز کردیںکیونکہ داعش کے خاتمے کیلئے سخت کارروائی لازمی ہے۔