داعش جنگجوئوں کا قتل جائز ، دہشت گردوںکو مصلوب کردیا جائے، جامعہ الازہر

قاہرہ ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مسلم علماء نے داعش کے جنگجو ئوں کو قتل جائز قرار دے دیا ہے مصر کی ممتاز دینی درس گاہ جامعہ الازہر نے دہشت گردوں کو مصلوب کرنے کا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں ایسے افراد کے لیے صیلب پر لٹکا کر قتل کرنے اور ہاتھ پائوں کاٹ دینے کی سزا مقرر کی گئی ہے، درسگاہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے داعش کے ہاتھوں اردنی پائلٹ کو زندہ جلائے جانے کے اقدام کوانسانیت سوز کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں کسی کو جلانا جائز عمل نہیں اور نہ ہی ایسے عمل کو ثابت کرنے والی کوئی حدیث موجود ہے۔سعودی شاہ سلمان نے اردنی پائلٹ قتل کی مذمت کرتے ہوئے داعش کے اس فعل کو غیر انسانی اور اسلام کے منافی قرار دیا ہے جبکہ شامی کردوںنے اردنی پائلٹ کو کوبانی کا شہید قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم علماء نے داعش کے جنگجو ئوں کو قتل جائز قرار دے دیا ہے مصر کی ممتاز دینی درس گاہ جامعہ الازہر نے دہشت گردوں کو مصلوب کرنے کا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں اسے ایسے افراد کو صیلب پر لٹکا کر قتل کرنے اور ہاتھ پائوں کاٹ دینے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ اردنی پائلٹ کو زندہ جلا دیئے جانے کے واقعہ کی امریکی صدر بارک اوباما کے علاوہ کئی اسلامی اور غیراسلامی ممالک نے بھی مذمت کی ہے۔