کاورم پیٹ ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الحاج محمع حضرمی معتمد دارالعلوم عربیہ کی اطلاع کے بموجب 16 صفر المظفر مطابق 10 ڈسمبر چہارشنبہ احاطہ دارالعلوم میں مجلس انتظامی دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ کے زیراہتمام بانی مدرسہ جناب محمد عبدالحق کی 64 ویں سالانہ فاتحہ و جلسہ دستار بندی حفاظ اکرام منایا جارہا ہے جس کی نگرانی مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر ، ڈاکٹر سی لکشما ریڈی رکن اسمبلی جڑچرلہ ، مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی قادری بی ای عثمانیہ ایم ایس یو اے ایس سجادہ نشین درگاہ حضرت صوفی اعظم مولانا شاہ سید عزیز اللہ قادری ، مولانا محمد صادق محی الدین فہیم ، مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ ، پروفیسر ، محمد عبدالمجید صدیق سابق صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی مولانا خواجہ سید شاہ ابو تراب قادری قدیری سجادہ نشین ہلکٹہ شریف شرکت کریں گے ۔ بعد نماز عشاء حافظ محمد شہباز منصوری کی قرات کلام شیخ محمد عادل کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔