محبوب نگر۔ 8 اپریل (ای۔میل) جناب شاہ محمد رشید احمد قادری جنیدی نائب صدر کے بموجب دختران ملت کی مشہور و معروف دینی و اقامتی درس گاہ دارالعلوم عربیہ محبوب نگر للبنات، روبرو ہندی کالج، شاہ صاحب گٹہ، محبوب نگر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اسکول اور کالجس کی طالبات اور خواتین کے لئے دینی گرمائی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ناظرہ قرآن مع تجوید، مسنون دعائیں، اذکار نماز و نماز کا طریقہ و نیز خواتین سے متعلق ضروری فقہی مسائل سکھائے جائیں گے۔ خواتین و طالبات سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔ یکم اپریل سے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ کمسن لڑکوں کے لئے علیحدہ کلاسیس کا اہتمام ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9642499709 پر ربط پیدا کریں۔