خانہ پور /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا جمعتہ شاہد علی مظاہری نائب ناظم مدرسہ دارالہعلوم صدیقہ خانہ پور کے بموجب مدرسہ دارالعلوم صدیقہ میں طلباء کیلئے گرمائی تعطیلات کے پیش نظر 25 اپریل سے دینی کلاسیس کا اہتمام کیا جارہاہے ۔ مولانا شاہد نے طلباء سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ۔ اندینی کلاسیس کیلئے ماہر اور باتجوید معلمین کا نظم کیا گیا ہے ۔ تعلیمی اوقات صبح 9 تا ایک بجے دن ہوں گے ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9490561678 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔