دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ

٭٭ الحاج غلام دستگیر چاند کی اطلاع کے بموجب مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ گذشتہ ایک سو سال سے زائد عرصہ سے انتہائی خاموش کے ساتھ نونہالاں ملت کی دینی تعلیم و اخلاقی تربیت میں مصروف ہے ۔ مدرسہ میں جملہ 315 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جن کے منجملہ 70 طلباء و طالبات شعبہ حفظ ، شعبہ عربیہ عالم کورس ، شعبہ تجوید القرآن اور 40 طلبہ دارالاقامہ ( ہاسٹل ) میں مقیم ہیں جن سے کسی قسم کی کوئی فیس وغیرہ نہیں لی جاتی ۔ اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ چرم قربانی و عطیات کے ذریعہ مدرسہ کا تعاون فرماکر مالی طور پر استحکام بخشیں ، ان فون نمبرات 9440860508/ 9948423128/ 9885284463 پر اطلاع دیں کارکن آکر چرم وصولی کریں گے یا اپنے چرم کی رقم یا عطیات مدرسہ کے اکاونٹ نمبر 62155419047 ( SBH شاخ نارائن پیٹ ) پر روانہ کریں ۔