دارالعلوم اہلسنت رضائے مصطفیٰ بودھن کا سالانہ جلسہ دستاربندی

بودھن۔22اپریل ( ذریعہ فیکس) شہر بودھن کے قدیم ترین مرکزی ادارہ دارالعلوم اہلسنت رضائے مصطفیٰ بودھن کا 25سالہ جشن بنام ’’ عظمت مصطفیٰﷺ وسلطان الہند کانفرنس و دستاربندی‘‘ مورخہ 24اپریل بروز جمعہ بعد نماز عشاء احاطہ ادارہ میں منعقد ہورہا ہے ۔ جس کی سرپرستی نبیرہ اعلیٰ حضرت شہزادہ امین شریعت مولانا سلمان رضا خان صاحب بریلی شریف‘ مفتی محمد مجیب اشرف ناگپور کریں گے نیز حضرت مفتی محمد زبیر اختر برکاتی جھارکھنڈ ‘ مولانا محمد اویس رضا سہیل قادری مرکز اہلسنت حیدرآباد کے خطابات ہوں گے نیم 4 حافظ و6 قاری کی دستاربندی ہوگی ۔