حیدرآباد /28 جولائی ( سیاست نیوز ) دارالسلام کے احاطہ میں گذشتہ ہفتہ دو گروپس کے درمیان جھڑپ کے واقعہ میں حبیب نگر پولیس نے 6 ملزمین کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دیدیا ۔ تفصیلات کے بموجب پولیس نے پہلے کیس میں وائی سریش ( کانسٹیبل ) ، گنیش اور نریش ( ریلوے ملازم ) ساکن سوامی دیانند نگر کو اقلیتی افراد پر حملہ کرنے اور فساد برپا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ پولیس نے ایک اور کیس میں سید ایوب ، خواجہ صابر اور فیروز خان ساکن پٹیل نگر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تینوں ملزمین کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جیل منتقل کریا دیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کرکٹ میاچ کھیلنے کے دوران دارالسلام گراؤنڈ میں دو گروپس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔