دؤدھ کی تیزرفتار ویان درخت سے ٹکراگئی ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) تیز رفتار ڈی سی ایم ویان جھاڑ سے ٹکراجانے کے باعث ایک مزدور ملک پیٹ کے علاقے شالی وہانا نگر میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 28 سالہ اے سریش کمار ساکن سفیل گوڑہ دودھ سے لدی ڈی سی ایم ویان میں موجود تھا کہ اچانک ویان حادثے کا شکار ہوگئی اور وہاں پر موجود جھاڑ سے ٹکراگئی ۔ اس حادثہ میں سریش شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ کو منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔