خون کے عطیہ کے بارے میں شعور بیداری ناگزیر

کاماریڈی میں بلڈ ڈونیشن تقریب سے ضلع کلکٹرستیہ نارائنا کی مخاطبت

کاماریڈی ۔ 9 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خون کا عطیہ بہترین تحفہ ہے اور اس کے بارے میں بڑے پیمانے پر تشہیری ناگزیر ہے ۔ خون کے عطیہ کے ذریعہ کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا بین الاقوامی یوم ریڈ کراس کے موقع پر کاماریڈی ضلع انڈین ریڈ کراس انڈین سوسائٹی فائونڈیشن کے زیر اہتمام کاماریڈی سرکاری دواخانہ میں خون کا عطیہ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا اور ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا نے بھی خون کا عطیہ دیا ۔ اس موقع پر کہا کہ نوجوان طبقہ کو اس بارے مین واقف کرانا ناگزیر ہے ۔ ہر روز کئی حادثات پیش آتے ہیں سڑک حادثات میں زخمی افراد کو خون کی کمی واقع ہوتی ہے اور ان کے جان کے تحفظ کیلئے خون دینا ضروری ہوتا ہے ۔ لہذا خون کے عطیہ کے ذریعہ جان بچانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس بارے میں عوام میں شعور بیداری ناگزیر ہے ۔ ضلع کلکٹر ریڈ کرااس سوسائٹی کے چیرمین بھی ہے ۔ اس بارے میں واقف کراتے ہوئے کلکٹر نے بتایا کہ ریڈ کراس کے ذریعہ 92 کیمپ منعقد کئے گئے 2850 یونٹ خون حاصل کیا گیا ۔ مزید کیمپ کے انعقاد پر زور دیا اور اس خصوص میں شعور بیداری ناگزیر قرار دیا اس خصوص میں سرکاری ملازمین ، نوجوان ، رضاکارانہ تنظیمیں اس خصوص میں آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس خصوص میں ضلع کلکٹر نے سرکاری دواخانہ کے مریضوں میں میوے تقسیم کئے ۔ سپرنٹنڈنٹ اجئے کمار ، ریڈ کراس سوسائٹی کے جنرل سکریٹری راجنا کے علاوہ پرواز گوڑ کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھے ۔