نارئن پیٹ /24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدر ٹریسا بلڈ ڈونیشن سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیر اہتمام تیرا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ٹاون کے سنجیونی آرتھوپیڈک ہاسپٹل روبرو سری سائی اسکول نارائن پیٹ میں منعقد ہوا ۔ جس کا افتتاح سدرشن ریڈی ( پرنسپل سوریہ لکشمی ڈگری کالج ) نے کیا ۔ اس کیمپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر چندر میدک اور ڈاکٹر مدھو سودھن ریڈی نے شرکت کی ۔ مقررین نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ہماری ذمہ داری ہے اور خون کا عطیہ دینے سے آپ کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا بلکہ اس سے کسی کو نئی زندگی عطا ہوگی ۔ اس کیمپ میں 25 سے زائد نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا ۔ اس موقع پر صدر سوسائٹی ڈاکٹر محمد یوسف تاج کے علاوہ منیش کمار، کرن ، وینکٹیش ، سمیر و دیگر موجود تھے ۔