خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

جڑچرلہ ۔14اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بادے پلی جڑچرلہ اسکول میں طلبہ نے تنظیم ’’ ماں کی چھایہ ‘‘ کے زیراہتمام خون کے عطیہ کیمپ بارے پلی ہائی اسکول بوائز واقع سنگل گڈہ پر منقدل ہوا ۔ وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی اس عطیہ کیپ کا افتتاح کیا جس میں کئی طلباء و طالبات نے خون کا عطیہ دیتیہ وئے انسانی ہمدردی کا اعلیٰ ثبوت پیش کیا ۔ اس موقع پر مسٹر نٹراج صدر ریڈ کراس سوسائٹی محبوب نگر ‘ مسٹر پروین کمار صدر لائنس کلب جڑچرلہ کے تعاون سے خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ مسٹر بی شیوا کمار ‘صدر ضلع ٹیآر ایس محبوب نگر ‘ روی شنکر‘ محمد علی دانش ‘ حاجی محمد یوسف ‘ گووردھن ریڈی ‘ یادیا ‘ سریکانت ‘ امتیاز خان ‘ چاند خان ‘ عبداللہ ‘ ناگی ریڈی ‘ محمد ابراہیم ‘۔ سدرشن ‘ وجئے کمار ‘ رنجیت ‘ محمد غوث ‘ اوما شنکر گوڑ ‘ محمد حفیظ ‘لکشمن گوڑ ‘ محمد ایوب ‘ سید مسیح الدین و دیگر اس موقع پر موجود تھے ۔