جمہوریت کی بقاء کیلئے چناؤ اہمیت کے حامل ‘ کانگریس امیدوار کریم نگر پونم پربھاکر کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ 24 (مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کا بھرپور تعاون چاہئے‘ آپ کی خدمت کے لئے مجھے پارلیمنٹ بھیج دیں ۔ تلنگانہ کارگذار صدر حلقہ پارلیمنٹ کریم نگر امیدوار پونم پربھاکر نے ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ میرے جسم میں موجود خون کا آخری قطرہ رہنے تک عوام کی خدمت کرتا رہو گا ۔اس کا عہد کرچکا ہوں ۔ یہ چناؤراہول گاندھی اور مودی ٹولے کے درمیان ہے ۔ یہ چناؤ جمہوریت کی بقاء کے لئے کافی اہمیت رکھتے ہیں ۔ تلنگانہ میں آمرانہ حکمرانی چل رہی ہے ۔ فاضل بجٹ رکھنے والی تلنگانہ ریاست کو دو لاکھ کروڑ روپئے کے قرض کے دلدل میں ڈھکیل دیا گیا ہے ۔ کریم نگر حلقہ پارلیمنٹ ٹی آر ایس امیدوار غیر مقامی ہے اسی لئے کریم نگر کو منظورہ ٹکسٹائل پارک ایم پی اپنے آبائی ضلع ورنگل کو منتقل کروالیا ۔ مقامی ضلع کے عوام کو دستیاب نہیں رہتے ہیں ۔ میں جب ایم پی تھا عوام کو دستیاب رہتے ہوئے کئی ایک ترقیاتی اسکیمات لے آیا تھا ۔ ضلع نیدنور برقی گیس پلانٹ سائنٹفیک اسکول ‘ٹکسٹائل پارک ‘لیدر پارک کریم نگر کے منظورہ دیگر اضلاع کو منتقل کر د یئے گئے اور یہاں کا ایم پی سوتا رہا ۔ اس لئے کہ ایم پی کو اس ضلع کی ترقی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ‘تنقید کی ۔مرکز میں کانگریس ہی کی حکومت قائم ہوگی۔ جو تاریخی ہوگی اور موجودہ حالات میں ضروری ہے ۔ کانگریس حکومت آنے پر پراناہتا چیوڑلہ پراجکٹ کو قومی سطح کا درجہ دیا جائیگا۔ زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے اس سے منسلکہ صنعتوں کا قیام عمل میں لائے جانے کے کی کوشش کی جائیگی ۔ قبل ازیں اسی جگہ پارلیمنٹ حلقہ سطح کانگریس پارٹی کے اہم کارکنوں کا اجلاس منعقد کیا گیا جو ٹی پی سی سی ورکنگ پریسڈنٹ پونم پربھاکر کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ 25 مارچ کو 50 ہزار کانگریس کارکنوںو قائدین کے ہمراہ جلوس کی شکل میں نامزدگی کے کاغذات داخل کئے جائیں گے ۔ ہر حلقہ اسمبلی سے کم از کم پانچ ہزار سے زائد عوام شریک ہو‘ کی خواہش کی ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی انکی ریڈی ‘ پروین ریڈی ‘ مہندرریڈی ‘ کوشک ریڈی ‘ وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔