یلاریڈی۔ 16جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل تاڑوائی کے کونڈا پور علاقہ میں خون کا عطیہ کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ عالمی یوم خون کا عطیہ کے موقع پر ریڈ کراس تنظیم، چائیلڈ فنڈ تنظیم کی زیرصدارت خون کا عطیہ کیمپ منعقد کرکے اس موقع پر 31 نوجوانوں سے خون کا عطیہ حاصل کرتے ہوئے محفوط کیا گیا۔ اس موقع پر سرپنچ رامو، نائب سرپنچ بالراجو، ٹی آر ایس موضع صدر ناگا بھوشنم، چائیلڈ فنڈ انڈیا تنظیم سوپروائزر رمیش، باپو راؤ، کرشنا، مورتی، سری راملو اور دوسرے موجود تھے۔