خوفناک سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ /5 جولائی (سیاست نیوز) چارمینار کے حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ محمد انصاری حسین جو دودھ باؤلی علاقہ کے ساکن محمد موسیٰ کا بیٹا تھا اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر پرانا پل کی جانب سٹی کالج کی طرف سے جارہا تھا کہ تیز رفتار لاری سے حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں شدید زخمی انصاری علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی اور زیرعلاج بتایا گیا ہے ۔ پولیس چارمینار نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔