حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز) بہادر پورہ کے علاقہ میں کل رات پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں زخمی شخص فوت ہوگیا۔ انسپکٹر بہادر پورہ مسٹر ہریش کوشک نے بتایا کہ45سالہ ایس رحمن آج علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ دبیر پورہ علاقہ کے ساکن ایس کے رحمن اپنی موٹر سیکل پر تاڑبن علاقہ سے گذررہے تھے کہ ایک تیز رفتار بے قابو لاری نے ٹکر دے دی تھی۔ اس لاری کا بریک مبینہ طور پر فیل ہوگیا تھا جس نے پہلے رحمن کی موٹر سیکل کو ٹکر دے دی اور بعد میں سڑک کے کنارے موجود ریتی میں لاری کو روک دیا اس دوران آٹو زد میں آگیا تھا اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں رحمن کی موت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔