خوفناک سڑک حادثات خاندان کے چھ افراد ہلاک

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ ترکاپلی علاقہ میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں 24 سالہ راجو 35 سالہ ستیاواں 12 سالہ شراون اور 10 سالہ شالینی ہلاک ہوگئے ۔ راجو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ یہ خاندان شمس آباد ایرپورٹ قطر سے آنے والے افراد خاندان کو لینے جارہا تھا کہ ترکاپلی علاقہ میں لب سڑک کھڑی لاری سے کار ٹکرا گئی ۔ لاری کی غیر مجاز پارکنگ حادثہ کی ایک اور اہم وجہ سمجھی جارہی ہے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔