خوشیاں ، ماتم میں تبدیل بارات کی گاڑی اُلٹ گئی، 8افراد ہلاک، 30زخمی

پرگی۔/30مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں 8افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی پرگی کے قریب پیش آیا۔ ضلع ایس پی راما راجیشوری کے مطابق وقارآباد سے ڈی سی ایم گاڑی میں شادی کی بارات شاد نگر کو ندور منڈل جارہی تھی، ڈرائیور کی لاپرواہی سے ڈی سی ایم اُلٹ گئی جس میں سوار بونی ، پوچیا، منایا، انوسویا، لکشمی، سرانی، کوالی پوچیا فوت ہوگئے۔ زخمی 30افراد کو حیدرآباد دواخانہ منتقل کیا گیا۔ شادی کی ڈی سی ایم وقارآباد منڈل دیاچارام گاؤں سے شاد نگر کوندور منڈل اتراس پلی شادی کی بارات لے کر جارہی تھی۔ پرگی پولیس سی آئی پراساد کیس درج کرکے مصروف تحقیقات ہیں۔

6