خورشید ، یوسف کا شاندار مظاہرہ ۔ شالیمار سی سی کامیاب

حیدرآباد 2 اکٹوبر (راست) ایچ سی اے A ڈیویژن ونڈے لیگ میں شالیمار سی سی نے سید خورشید اور عبدالیوسف کے زبردست مظاہرے کے بل بوتے پر عمدہ جیت درج کرائی ہے۔ کوچ شالیمار سی سی فیاض غازی کی اطلاع کے بموجب خورشید نے 97 رنز اور ایک وکٹ کا مجموعی مظاہرہ پیش کیا جبکہ یوسف کی آل راؤنڈ پرفارمنس میں 5/14 اور 58 رنز شامل ہیں۔ سی کے بلوز کے خلاف شالیمار ٹیم نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 42.4 اوورس میں 243 آل آؤٹ بنائے ۔ فہیم نے 4/50 کی بولنگ درج کرائی۔ جوابی اننگز میں بلوز کے بیٹسمین بُری طرح ناکام ہوئے جیسا کہ اُن کے اسکور 96 آل آؤٹ (36.5 اوورس) سے ظاہر ہوتا ہے۔ یوسف نے 5 وکٹوں کے ذریعہ حریفوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ خورشید کا عمدہ مظاہرہ اُنھیں انڈر 16 اسٹیٹ مین سلیکشن کی دوڑ میں شامل کرسکتا ہے۔