بزنس میٹ کے موقع پر ڈاکٹر پرساد کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کمیکل ٹیکنالوجی کی جانب سے انڈسٹری کے ساتھ ٹیکنالوجی کا تبادلہ کیا جارہا ہے تاکہ خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کے لئے ضروری توجہ دینے میں مدد ہوسکے۔ ڈاکٹر آر بی این پرساد ہیڈ لیپڈ پروفائلس سی ایس آئی آر۔ آئی آئی سی ٹی حیدرآباد نے یہ بات بتائی۔ سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کمیکل ٹیکنالوجی حیدرآباد کے زیراہتمام آئیلس فیاٹس اینڈ الائیڈ انڈسٹریز پر منعقدہ بزنس میٹ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر پرساد نے کہاکہ خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنا اشد ضروری ہے کیونکہ ہر سال تیل کے استعمال میں 4 تا 5 فیصد اضافہ ہورہا ہے لیکن خوردنی تیل کی پیداوار کم ہے اور 50 فیصد تیل کو درآمد کیا جاتا ہے اس لئے اس کی پیداوار میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بزنس میٹ کے دوران اس سے متعلق ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔