نئی دہلی ۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستان میں کرکٹ کو پوجا جاتا ہے۔ یہاں کرکٹ کی دنیا میں کئی نوجوان کھلاڑی اپنا کریئر بنانے کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں۔ وہیں ایک سابق کھلاڑی جس کے نام کئی ریکارڈ درج ہیں اس نے آئی پی ایل کے درمیان کچھ ایسا کیا کہ اب وہ سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا ہے۔ یہ سابق کھلاڑی بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد بن کر لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ وجے واڑہ سٹی پولیس نے ایک شکایت کے بعد گنورم ایرپورٹ کے پاس سے اپنے رانجی کرکٹر بڈومرو ناگ راجو کو گرفتار کیا ہے۔ ناگ راجو پر الزام ہے کہ وہ ایم ایس کے پرساد بن کرلوگوں کو دھوکہ کرنے کی کوشش کر رہاتھا۔ پولیس کے مطابق ، ناگ راجو سریکاکولم کے پولاکی منڈل کے یوروپیٹا کا رہنے والا ہے۔میں میں وہ وشاکھاپٹنم کے مدھراواڑہ میں رہ رہا تھا۔