خود سوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : پڑوسیوں سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خود سوزی کرلی ۔ معین آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 60 سالہ ضعیف خاتون رکماں نے 24 اکٹوبر کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور آج فوت ہوگئی ۔ رکماں چلکلور کے علاقہ میں رہتی تھی ۔ اس خاتون کا پڑوسیوں سے جھگڑا چل رہا تھا ۔ پولیس معین آباد نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔