حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : محمد عبدالقدیر سکریٹری کے بموجب ماہنامہ رہبر صنعت و تجارت کا پروگرام اتوار 17 جنوری کو 11-30 تا 1-30 بجے دن دفتر رہبر صنعت و تجارت روزنامہ ہندی ملاپ آفس معظم جاہی مارکٹ پر منعقد ہوگا ۔ جناب محمد صدیق طاہر مختلف قسم کے آچار اور سرکہ بنانے کے طریقہ پر لکچر دیں گے ۔ جناب محمد سلیم الدین گھریلو چھوٹی صنعتوں کا احیاء وقت کی اہم ضرورت پر لکچر دیں گے ۔ جناب ایس ایم معز آئسکریم بنانے کا طریقہ بتائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9393420909 پر ربط کریں ۔۔