خود روزگار اسکیمات یونٹس کی منظوری کی ہدایت

کریم نگر /4 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خود روزگار اسکیمات کے یونٹس منظوری کے تجاویز کو اس ماہ کے 10 تاریخ تک مکمل کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے عہدیداران کو ہدایت کی پیر کو ضلع کلکٹر کے میٹنگ ہال میں ڈائیل یوور کلکٹر کے اختتام کے بعد ایس سی ، بی سی ، میناریٹی کارپوریشن ، ٹرائی کار ، اسٹیپ کار کے ذریعہ بیروزگاروں کیلئے خود روزگار یونٹس کے اسکیمات کے یونٹس کی منظوری پر کلکٹر نے جائزہ لیا ۔ متعلقہ منڈلوں کے ایم پی ڈی اوز اپنے منڈلوں کو مختص کردہ نشانہ کو مکمل نہ کرنے پر ضرورت یا طلب جس منڈلوں میں زیادہ ہے ان منڈلوں کو الاٹ کئے جائیں گے ۔ منگل کو ضلع پریشد میٹنگ ہال میں ایم پی ڈی اوز ، میونسپال کمشنرس ، اسپیشل آفیسر ، وضلعی عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔

ایم پی ڈی اوز میونسپال کمشنرس مختلف کارپوریشنوں کی جانب سے منظوری سے متعلقہ تجاویز کو ضلع پریشد میٹنگ ہال میں قائم کردہ مختلف محکمہ جات کے کاونٹرس میں حوالے کریں ۔ مختلف کارپوریشنوں کے ضلعی عہدیداران متعلقہ درخواستوں کی منظوری کے تجاویز کی جانچ کرکے ضلع کلکٹر کی منظوری لیکر ایم پی ڈی اوز کو ارسال کرنے اس کی منظوری کو 10 تاریخ تک مکمل کریں ۔ بعد ازاں اس ماہ کی 10 تاریخ تا 25 تاریخ تک گراؤنڈنگ میلوں کا انعقاد کرکے گراؤنڈنگ کریں ۔ اس اجلاس میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر اے منوہر ، ڈی آر ڈی اے ، پی ڈی جے شنکریا ، ضلع پریشد سی ای او چکرادھر راؤ ، ڈیاماپی ڈی منوہر ، اسٹیپ کار سی ای او محمد علی و مختلف محکمہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی ۔