انقرہ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اردغان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ 12 تا 13 سالہ لڑکے نے کیا۔ صدر ترکی نے کہا ہے کہ غازی انتپ میں شادی کی تقریب میں کیے جانے والے حملے میں بچوں سمیت 51 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ صدر اردغان نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ خودکْش حملہ دہشت گرد تنظیم داعش نے 12 سے 13سال کی عمر کے بچے سے کروایا ہے۔امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجمان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔دوسری جانب غازی انتپ بم دھماکے کے خلاف استنبول میں ہزاروں افراد نے ریالی نکالی اور خودکش حملے کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے دھماکے کا ذمہ دار حکومتی پالیسیوں کو قرار دیا۔