خودکش بم بردار دولت اسلامیہ کارکن: سعودی عرب

ریاض۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں جمعہ کو ایک مسجد میں ہوئے خودکش دھماکہ کرنے والے کی صالح بن عبدالرحمن صالح القاسمی کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے ۔ وہ سعودی عرب کا شہری ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ شخص دولت اسلامیہ کارکن ہونے کی توثیق بھی کی گئی ۔اس طرح دولت اسلامیہ کے دعویٰ کی تائید کردی جس نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ایک مسجد پر خودکش حملہ میں 21افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ سعودی خبررساں ادارہ نے کل دیر گئے کہا کہ القاسمی ایک سرگرم کارکن جو دولت اسلامیہ کے دہشت گردی شعبہ سے ملحق ہے اس خودکش بم حملہ کا ذمہ دار تھا ۔ حملہ میں استعمال کئے ہوئے دھماکو مادوں کی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ فوجی سطح کا آر ڈی ایکس تھا ۔