حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کاروبار میں نقصان خرابی صحت کے سبب پیش آئے خودکشی کے تین علحدہ واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 33 سالہ محمد غوث جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ سید نگر بنجارہ ہلز علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کاروبار میں نقصان سے دل برداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 25 جی کے سدھاکر جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ عطاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جس کا آبائی مقام محبوب نگر بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ گچی باولی پولیس کے مطابق 50 سالہ روی جو گولی دوڈی علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو خرابی صحت سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔