حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) ساس اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 23 سالہ ناگیشور راؤ نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ ناگیشور راؤ پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور اڈہ گڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 10 اگست کے دن اس نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر خود کو آگ لگالی اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناگیشور راؤ ساس اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار تھا ۔ پولیس وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے ۔
دو افراد کی خودکشی
حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترا اور چلکل گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو ا فراد نے خودکشی کرلی ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 55 سالہ جولیٹ جانس جو گڈی ملکاپور علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے گیارہ اگست کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 60 سالہ بکشاپتی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اشوک نگر پارسی گٹہ میں رہتا تھا ۔ اس نے درد شکم اور خرابی صحت سے تنگ آکر آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔