حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ دبیرپورہ میں ایک لڑکی نے مقامی نوجوان کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر پولیس دبیرپورہ مسٹر ایم متایا نے بتایا کہ نورخان بازار علاقہ کے ساکن رضاعلی خان کی دختر 18 سالہ ہاجرہ فاطمہ جو انٹر میڈیٹ کی طالبہ تھی ۔ اس لڑکی نے 6 اپریل کے دن خودسوزی کرلی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس انسپکٹر کے مطابق ہاجرہ فاطمہ کو ایک نوجوان ہراساں کر رہا تھا جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔