حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ میں زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق خودکشی سے قبل 34 سالہ رخسانہ بیگم نے اپنے بھائی کو فون کیا تھا اور خود کو ہلاک کرنے کی بات کر رہی تھی ۔ اس سے قبل اس خاتون کا بھائی بہن کے سسرال پہونچتا شبانہ نے خودسوزی کرلی ۔ آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ کالا پتھر پولیس ذرائع کے مطابق شبانہ بیگم رنمست پورہ علاقہ کے ساکن فیروز خان کی بیوی تھی اور خاتون پیشہ سے خانگی اسکول کی ٹیچر تھی ۔ خاتون کا مائیکہ وجئے نگر کالونی میں ہے ۔ شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی کے سبب ایک مرتبہ پنچایت بھی ہوئی تھی جس کے بعد فیروز خان نے بھروسہ دلایا تھا کہ آئندہ کوئی شکایت نہیں ہوگی ۔ خاتون کے خاندانی ذرائع نے یہ بات بتائی تاہم دوبارہ ہراسانیوں سے تنگ آکر اس خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔