خودساختہ پولیس نے مسافر کو لوٹ لیا پولیس کی چوکسی اکارت

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد میں پولیس کی سخت چوکسی کے باوجود پولیس کے بھیس میں عوام کو لوٹنے اور پولیس کو چکمہ دینے کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ آج شام ایک ایسے ہی واقعہ میں جو پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا ۔ دو افراد پر مشتمل ٹولی جو اپنے آپ کو پولیس ظاہر کر رہی تھی ایک مسافر بردار آٹو کو روک کر تلاشی لی اور آٹو ڈرائیور بشمول مسافرین کو ڈرا دھمکاکر ان کے قبضہ سے 5 ہزار نقد رقم اور سیل فونس ضبط کرلئے ۔ تاہم پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پہاڑی شریف کے علاقہ میں پیش آئی اس واردات سے پولیس کی چوکسی پر سوالیہ نشان لگنے لگے ہیں ۔