خودروزگار اور چھوٹی صنعتوں پر لکچر

حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) محمد عبدالقدیر نائب صدر کے بموجب ماہنامہ رہبر صنعت و تجارت اور گوڈکاز سوسائٹی کی جانب سے اتوار 29 مئی کو صبح 9 تا 3 بجے دن تک گھریلو پروڈکٹ کا بازار، چاندنی فنکشن ہال اکبر ٹاور روڈ ملک پیٹ پر قائم کیا جارہا ہے۔ جگہ فری دستیاب رہے گی۔ مزید نل کے پانی کا بوتل ساتھ لائیں۔ پانی کس طرح صاف کیا جاتا ہے بتلایا جائے گا۔ خواہشمند حضرات محمد صدیق طاہر سے فون نمبر 9393420909 پر ربط کریں۔