حیدرآباد ۔ 21 مئی (راست) محمد عبدالقدیر نائب صدر کے بموجب ماہنامہ رہبر صنعت و تجارت کا ہفتہ واری پروگرام اتوار 22 مئی کو صبح 11 تا 2 بجے دوپہر بمقام چاندنی فنکشن ہال اکبر ٹاور روڈ ملک پیٹ پر منعقد ہوگا۔ جناب محمد صدیق طاہر اچار بنانے کا صحیح طریقہ بتائیں گے۔ جناب محمد سلیم الدین فیس ماسک اور ہیر کیئر بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔ جناب ایس کے معز پنیر بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393420909 پر ربط کریں۔
بی ایس این ایل کسٹمرمیٹ کا
کل انعقاد
حیدرآباد ۔ 21 مئی (پریس نوٹ) اسسٹنٹ جنرل منیجر بی ایس این ایل کی اطلاع کے مطابق بی ایس این ایل حیدرآباد کی کسٹمر میٹ کا پیر 23-05-16 کو صبح 10.30 تا 1.30 بجے دن اس کے متعلقہ ایریا منیجر دفاتر پر انعقاد عمل میں آئے گا۔ صارفین سے گذارش کی جاتی ہیکہ وہ اپنے ٹیلیفون مسائل اگر کوئی ہوں تو اس سہولت سے استفادہ کریں۔