خودروزگار اسکیم سے استفادہ کی اپیل

بچکنڈہ ۔ یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے خود روزگار اسکیم کے تحت اقلیتوں کو بینک سے مربوط قرض پر سبسیڈی کی اجرائی کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے ادخال کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ۔ بیروزگار نوجوانوں سے جلد از جلد درخواست داخل کرنے کی ایم پی ڈی او مسٹر پربھنا نے ہدایت دی ۔ درخواست داخل کرنے کے دستاویزات آدھار کارڈ ‘ راشن کارڈ ‘ انکم سرٹیفیکٹ ‘ ان تمام دستاویزات کو منڈل آفس میںجمع کریں ۔ حکومت کی جانب سے 15اپریل آخری تاریخ ہے ۔ تلنگانہ عوام سے اپیل ہیکہ حکومت کی اس اسکیم کو خالی واپس نہ لوٹائیں بلکہ اس سے بھرپور استفادہ کریں ۔ ضلع نظام آباد میں بہت کم درخواست داخل کئے گئے ہیں ۔ بیروزگار نوجوان جلد از جلد اس اسکیم سے ضرور استفادہ کریں ۔