چوڑیاں ہمیشہ خواتین کے ہاتھوں کی زینت ہوتی ہیں۔ کسی زمانے میں کانچ کی چوڑیاں بہت مقبول تھیں لیکن اب اس کے ساتھ ساتھ مختلف کڑے مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔
آج چوڑیوں کا سیٹ رنگ برنگے کڑوں کے بغیر پورا نہیں ہوتا۔ لڑکیاں جب بھی چوڑیاں خریدنے بازار جاتی ہیں تو ان کی نظر چوڑیوں کے ساتھ ساتھ کڑوں پر بھی ہوتی ہے۔ اگر کڑے خوبصورت ہوں تو وہ چوڑیاں خریدتی ہیں، ورنہ بغیر کڑوں کے ان کا بناؤ سنگھار مکمل نہیں ہوتا۔ آج کل بازار میں طرح طرح کے کڑے بھی دستیاب ہیں۔ یہ پلاسٹک کے بھی ہوتے ہیں اور کانچ کے بھی۔ کچھ پر نقش و نگاری کا کام کیا گیا ہوتا ہے تو کچھ سادے ہوتے ہیں۔ کڑوں کی مہنگی یا سستی قیمت تو خیر اپنی جگہ لیکن اگر کانچ کی چوڑیوں کے ساتھ کڑوں کا جوڑا نہ ہو تو ان چوڑیوں کی بھی مانگ نہ ہو۔