پھر دونوں ہتھیلیوں کو اس طرح آنکھوں پر رکھیں کہ پلکیں ہتھیلیوں سے نہ ٹکرائیں لیکن آنکھوں کو کوئی بھی روشنی محسوس نہ ہو۔ آنکھیں کھلی رکھیں اور ہتھیلیوں کی حرارت جذب کریں اس ورزش سے نہ صرف آنکھوں کو سکون ملے گا بلکہ آنکھیں دکھتی ہو ںتو آرام محسوس ہوگا ۔ اس کے علاوہ زیادہ پڑھنے یا کمپیوٹر وغیرہ پر نظریں جمائے رکھنے سے بھی آنکھوں کے پٹھے تھک جاتے ہیں اور کسی چیز پر نظریں مرتکز نہیں کی جاسکتیں ۔ اسے ختم کرنے کیلئے پہلے آنکھیں بند کریں اور پھر ایکدم سے کھول کر اچانک کسی چیز پر نظر جمادیں ۔ پھر آنکھیں بند کریں اور کچھ دیر بعد کھول کر پھر اسی چیز پر نظریں جمادیں۔ اس سے آنکھوں میں کھنچاو محسوس ہوگا لیکن چار پانچ بار کرنے سے توجہ ایک مقام پر مرکوز ہوجائے گی ۔ آنکھیں بند کرلیں اور پھر انہیںدائرے میں گھمائیں لیکن یاد رکھیں کہ آنکھیں بند رہیں ۔ تین چار بار ایک ہی دائرے میں آنکھیں گھمائیں اور پھر اُلٹی سمت میں گھمائیں کچھ دیر آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھنے سے بھی آنکھوں کی تھکن ختم ہوجاتی ہے ۔