خوبصورتی صورت کی نہیں سیرت کی ہو…

خوبصورت ہونا ایک بات ہے اور خوبصورت نظر آنا دوسری ۔ آپ خوبصورت ہوں مگر خوبصورت اخلاق کی مالک نہ ہوں یہ ایسا ہی ہے جیسے شفاف چشمے سے آپ کھارا پانی پئیں یاد رکھئے خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں موجود ہوتی ہے ۔

٭ ہمیشہ اچھال لباس پہنیں ۔ اچھے سے مراد یہ ہے کہ ہمیشہ ایسا لباس پہنیں جو سادہ اور صاف ستھرا ہو ۔ ٭ ہمیشہ خود پر دھیان دیں مگر اتنا بھی نہیں کہ آپ کا سارا وقت صرف اسی دھیان کی نذر ہوجائے۔ جی نہیں !! اپنے مصروف ترین دن سے صرف چند پل اپنے لئے نکالیں اور خود پر صرف کریں ۔ کلینیزنگ کرلیں اور ساتھ کوئی لائٹ سا میوزک سن لیں ۔ ٭ اپنی پسند کا کچھ کھائیں اور کوئی اچھا سا پروگرام دیکھ لیں ۔ اس سے آپ ہمیشہ اپنے اندر امید اور خواہش کو زندہ رکھیں گی جو زندگی کی طرف کچھ مثبت تبدیلی لائیں گی ۔ ٭ ہمیشہ اپنے لباس کے ساتھ اپنے بالوں کا دھیان رکھیں ‘ انہیں توجہ دیں ۔ چاہے تو باندھ کر رکھیں یا کھلا رکھیں مگر کبھی بھی الجھے ہوئے نہ چھوڑیں ۔ ٭ ہمیشہ اپنی معلومات میں اضافہ کرتی رہیں ۔ خاص طورپر ان چیزوں کے بارے میں ہمیشہ اپ ٹوڈیٹ معلومات رکھیں جو آپ کو پسند ہوں ۔ اگر آپ کھانا پکانے میں دلچسپی رکھتی ہیں تو نئی نئی ڈشیز سیکھیں ۔ اس سے آپ مصروف بھی رہیں گی اور ذہنی طور پر پُرسکون بھی ۔