خواہش کی عدم تکمیل پر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی (سیاست نیوز) موٹر سیکل کی خواہش پوری نہ کرنے پر والدین سے ناراض ایک نوجوان نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 26 سالہ کشور جو اشوک نگر صنعت نگر علاقہ کا ساکن تھا، وہ اپنے والدین سے موٹر سیکل کا مطالبہ کر رہا تھا ، اس کے والدین نے اسے فی الحال موٹر سیکل دلانے سے انکار کردیا جس سے دلبرداشت ہوکر اس نے فتح نگر کے قریب ریلوے لائین پر لیٹ کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔