خواہش ڈیزائنر نمائش و سیل

حیدراباد /17 مارچ ( پریس نوٹ ) خواہش ایگزبیشن اینڈ سیل ( نمائش اور فروخت ) 18 اور 19 مارچ کو یہاں تاج کرشنا روڈ نمبر 1 ، بنجارہ ہلز حیدرآباد پر منعقد ہوگی ۔ اگادی کے موقع پر منعقد کی جارہی اس خصوصی نمائش میں لیکمے انڈیا فیشن ویک کے ڈیزائنرس کے کلکشن کی بھی نمائش اور فروخت کی جائے گی جس کی Lakme انڈیا فیشن ویک میں کافی ستائش کی گئی ۔ اس نمائش میں مختلف رینج کے جیولری ، شوز ہوم فرنشنگ ، اکسریز اینڈ ہوم ڈیکورس کی نمائش و فروخت کی جائے گی ۔ خواہش واحد ڈیزائن نمائش ہے جو مراعت سے محروم بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے کام کرتی ہے ۔ ٹیم خواہش نے گورنمنٹ اسکولس کو ایڈیٹ کیا ہے اور اس نمائش سے انہیں ہونے والی آمدنی کے بڑے حصہ کو سماجی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔