خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ شریف کو مالی امداد دینے پرحکومت اور زنک لمیٹیڈ کے خلاف مظاہرہ 

چتوڑ گڑہ : دنیا بھر میں مشہوراجمیر معین الدین چشتی کی درگاہ کی ترقی کیلئے ایک صنعتی ادارہ کیلئے ذریعہ کروڑوں روپے کی امداد ی رقم دئے جانے کے خلاف آج یہاں سنگھ کے ایسو سی ایٹ تنظیم بجرنگ دل سمیت دیگر ہندو تنظیموں نے مورچہ کھول دیا او رکلکٹریٹ کے دفتر پر زبر دست مظاہرہ کیا ۔م

وصول اطلاع کے مطابق گذشتہ دنوں چتوڑ گڑہ میں واقع ہندوستان زنک لمیٹیڈ نے اقلیتی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی درخواست پر اپنے سی ایس آر فنڈ سے اجمیر کی درگاہ کیلئے سو کروڑ روپے کی رقم دئے جانے کے خلاف آج یہاں کلکٹریٹ دفتر پر بجرنگ دل او رشیو سینا نے مرکزی حکومت او رزنک لمیٹیڈ انتظامیہ کے خلاف زبر دست مظاہرہ کیا ۔ مظاہرہ میں حصہ لینے والے بجرنگ دل کے ضلعی کنوینر مکیش نے اپنے خطاب میں کہا کہ زنک سے نکلی والی آلودگی سے یہاں کے مقامی لوگ پریشان ہیں او ریہاں کے نوجوانوں کے اس میں روزگار نہیں دیا جارہا ہے وہیں یہاں سے کروڑہاں روپے کا منافع کمار ہی ہے ۔لیکن یہاں کی ترقی کیلئے سی ایس آر فنڈ کو خرچ نہیں کیا جارہا ہے ۔

مکیش نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مرکزی وزیر مسٹر عباس نقوی کے حکم پر زنک لمیٹیڈ نے اجمیر کی درگاہ شریف کیلئے سو کروڑ روپے نذرانہ دینے کی حامی بھری جس میں سے دس کروڑ روپے جاری کردئے گئے ۔مظاہرین ضلع کلکٹر کو ایک یادداشت بھی حوالہ کیا ہے ۔