گلبرگہ2 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ـ ڈاکٹر ناسب قریشی آر یم او خواجہ بندہ نوازؒ ہسپتال ،گلبرگہ کی پریس نوٹ کے بموجب خواجہ بندہ نواز ؒہسپتال ،گلبرگہ میں مریضوںکا مفت معائنہاور جملہ امراض کی مفت جانچ کی جائیگی۔ہسپتال میں شریک ہونے والے مریضوںکے لئے خون ،پیشاب،ایکسرے،اور الٹر سونو گرافی مفت کی جائیگی۔ اس کے علاوہ MRIاور CT SCAN پچاس فیصد ڈسکائونٹ کے ساتھ کئے جائیں گے۔ مندرجہ بالا سہولیات 4دسمبر 2014تک دستیاب رہیں گی۔ جناب داکٹر محمد علی انچارج ناظم خواجہ بندہ نوازؒ ہسپتال،گلبرگہ نے تمام ضرورت مندوںسے استفادہ کی اپیل کی ہے۔